بارہمولہ (کوثر عرفات): گذشتہ دنوں شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں بچے ایک جمے ہوئے تالاب میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ اسی بیچ پٹن بارہمولہ سے ایک اور ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں نوجوان برف میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آر رہے ہیں۔
نوجوانوں کے مطابق کشمیر صوبہ میں اس وقت شدید سردی چل رہی ہے اور گزشتہ روز میدانی علاقوں میں سال کی پہلی برفباری دیکھنے کو ملی اور ایسے میں پٹن بارہمولہ کے نوجوانوں نے فیصلہ کیا کہ وہ سردی کے ان دنوں میں برف پر کرکٹ کھیلیں گے اور ان کے مطابق یہ ایک الگ نظارہ ہے۔ نوجوانوں نے بھاری برفباری کے بیچ کرکٹ کھیلنے کو ایک یادگار لمحہ قرار دیا۔ اس دوران نوجوان کھلاڑی پرجوش نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں سیاحوں نے تازہ برفباری کا خوب لفت اٹھایا، سیاحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں
اسی کے ساتھ مقامی نوجوانوں اپنے علاقے میں کھیل کود کی سہولیات کے فقدان کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ ایک مقامی نوجوان نے کہا کہ ہمارے گاؤں میں کھیل کود کے حوالے سے انفراسٹرکچر کی کافی کمی ہے اور سرکار نے آج تک ہمارے لیے کوئی انڈور اسٹیڈیم نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کافی نوجوان منشیات کی لعنت میں مبتلا ہیں اور ہم ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ بھی کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنے آپ کو تندرست رکھیں۔