ETV Bharat / state

Adhir Choudhary Slam Mamata ساگردیگھی کا نتیجہ ترنمول کانگریس کے زوال کی ضمانت

رکن پارلیمان اور پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ساگر دیگھی ضمنی انتخابات میں کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد کی جیت سے مغربی بنگال میں بدعنوانئ میں ملوث حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے زوال کی ضمانت ہے۔بنگال میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو شکست دی جا سکتی ہے۔

ساگردیگھی کا نتیجہ ترنمول کانگریس کے زوال کی ضمانت

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 3:11 PM IST

ساگردیگھی کا نتیجہ ترنمول کانگریس کے زوال کی ضمانت

مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے سادیگھی اسمبلی حلقے میں ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد کے امیدوار برون ساہا نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے امیدواروں کو کراری شکست دے دی۔ کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے امیدوار کی جیت کے بعد ریاست بھر میں جشن منانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد کی جیت نے ریاستی سیاست میں تبدیلی کی علامت ہے۔ اس سے مستقبل کو لے کر حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے۔ مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس مختلف ریاستوں میں جاکر الیکشن کے دوران بی جے پی کی مدد کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں ترقی نہیں بدعنوانی نمبرون پوزیشن ہے۔ جرائم کا گراف بلند ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے لئے ریاست اب محفوظ پناہ میں تبدیل ہوچکی ہے۔ اس کےلئے کوئی اور نہیں بلکہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی ذمہ دار ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ساگر دیگھی ضمنی انتخابات کے نتائج سے ہمیں مثبت اشارہ ملتا ہے کہ ایماندارانہ کوششوں کی بنیاد پر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو شکست دی جا سکتی ہے ۔ساگردیگھی کے ووٹرز نے بدعنوانی میں ملوث ترنمول کانگریس کے رہنماوں اور نفرت کی سیاست کرنے والی پارٹیوں سے منہ موڑ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:MP Adhir Choudhary Louds For Alliance کانگریس کا لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد پر زور

کانگریس کے رہنما نے کہاکہ کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد اب وقت کی ضرورت ہے۔اسی اتحاد کی بدولت مغربی بنگال کو ترنمول کانگریس اور بی جے پی سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.