کانگریس کے سینیئر رہنما جے رام رمیش مغربی بنگال کے دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران انہوں نے مغربی بنگال کانگریس کے کئی سینیئر رہنماؤں سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔Congress Leader Jai Ram Ramesh Slam AAP And TMC
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بڑا افسوس ہے۔کانگریس کی حکومت کے بعد سے اب تک ریاست ترقیاتی دوڑ میں دوسری ریاستوں کے مقابلے بچھڑتے چلی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ بیس برسوں کے دوران مغربی بنگال میں ایک بھی نیا کارخانہ نہیں کھلا ہے۔بھارت میں درجنوں صنعت کار ہیں لیکن میں سے کسی نے بھی بنگال کی سرزمین پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔
کانگریس کے سینیئر رہنما جے رام رمیش نے مزید کہا کہ بھارت کی قدیم ترین سیاسی جماعت کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی کے خلاف مضبوط اور بھروسہ مند اپوزیشن اتحاد کا تصور نہیں کیا جا سکتا ہے۔
کانگریسی رہنما کے مطابق دہلی میں عاپ کی حکومت سے امید نہیں کی جا سکتی ہے۔وہ بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر کا کرتی ہے۔مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس عاپ کا رول ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے کی بات ہوتی ہے تو ترنمول کانگریس اور عاپ الگ ہو کر تنقید کرنے لگتی ہیں۔کانگریس چاہے کتنی بھی کمزور کیوں نہ ہو جائے اس کے بغیر بی جے پی کے خلاف اتحاد آپ نہیں بنا سکتے ہیں۔
Congress Leader Jai Ram Ramesh Says AAP And TMC Working AS B Team