ETV Bharat / state

'ہمارے بالروں پر گلابی گیندکاکوئی اثر نہیں ہوگا'

author img

By

Published : Nov 20, 2019, 8:20 PM IST

بھارت بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی ٹسٹ میچ سے قبل وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہاکاکہنا ہے کہ ہمارے گیندبازوں پر گلابی گیندکا کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

'ہمارے بالروں پر گلابی گیندکاکوئی اثر نہیں ہوگا'

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں واقع بین الاقوامی شہرت یافتہ ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں جمعرات کوبھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بھارتی کرکٹ کی تاریخ کاپہلا ڈے نائٹ میچ کھیلاجائےگا۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہانے کہاکہ ہماری گیندبازی کافی مضبوط ہے۔ہمارے گیندبازوں پر گلابی گیندکا کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے گیندبازاچھے فارم میں ہیں۔ ان کے فارم کی وجہ سے پہلے ٹسٹ میچ میں بڑی جیت ملی تھی ۔ڈے نائٹ ٹسٹ میچ میں بھی ان سے سابقہ کارکردگی دوہرانے کی امید کی جاسکتی ہے۔

ردھیمان ساہاکاکہناہے کہ مجھے نہیں لگتاہے کہ ڈے نائٹ ٹسٹ میچ میں گلابی گیند سے کھلاڑیوں پر کوئی اثر پڑنے والا ہے۔ میں کولکاتا کے حالات سے اچھی طرح سے واقف ہوں۔یہاں گیندسے نہیں بلکہ اوس سے فرق پڑنے والا ہے۔

گھریلو کرکٹ میں گلابی گیندسے کھیل کر تجربہ حاصل کرنے والے بھارتی وکٹ کیپر بلے بازکے مطابق کوکابوراگیندسے کھیلنے کا تجربہ حاصل کرنے کے بعد گلابی گیندسے بھی کھیل چکاہوں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں گیندوں سے کھیلنے کا بھرپور تجربہ ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں کھلاڑیوں کے لیے کوکابرااور گلابی گیندسے کوئی فرق نہیں پڑتاہے۔کیوں کھلاڑیوں اس سطح تک پہنچنے کے لیے کئی مرحلوں سے گزرناپڑتاہے۔

ردھیمان ساہاکاکہنا ہے کہ کولکاتاہمیشہ سے ہی کھیل کے جنون کے لیے مشہور ہے۔ مجھے امید ہے کہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے لیے ایڈن گارڈن شیدائیوں سے پوری طرح بھراہوگا۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.