ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee Urges PM وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے وزیراعظم مودی سے سورو گنگولی کے لئے بات کی - بی سی سی آئی کے صدر

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سوربھ گنگولی کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر سوربھ گنگولی کو بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے کیوں ہٹایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوربھ گنگولی ہمارے فخر ہیں۔گنگولی نے کرکٹ کے میدان میں مہارت کے ساتھ کھیل پیش کیا ہے۔ اس کے بعد حسن خوبی کے ساتھ کرکٹ بورڈ میں انتظامی ذمہ داری اٹھائی ہے۔CM Mamata Banerjee Urges PM

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے وزیراعظم مودی سے سورو گنگولی کے لئے بات کی

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 7:03 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ عدالت نے بی سی سی آئی کے صدر اور جنرل سیکریٹری کے عہدہ پر مزید تین سال کیلئے تقرری کی اجازت دیدی ۔ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کو مزید تین سال کے لئے جنرل سیکریٹری بنایا جارہا ہے تو پھر گنگولی کو مزید تین سال کےلئے صدارت کے عہدہ پر فائز کیوں نہیں کیا جارہا ہےCM Mamata Banerjee Urges PM Modi Nominate Sourav Ganguly For The Post Of ICC Chairman

ممتا بنرجی نے سورو گنگولی کو بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب امیت بابو کا بیٹا دوبار ہ بی سی سی آئی کا جنرل سیکریٹری مقرر رہ سکتا ہے تو گنگولی کیوں نہیں۔مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے آخر سوربھ گنگولی کو کیوں نہیں دوبارہ صدر بنایا جارہا ہے۔اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں ۔یہ غیر منصفانہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جگموہن ڈالمیا جس طریقے سے بی سی سی آئی سے آئی سی سی میں گئے تھے، سوروبھ گنگولی کو بھی آئی سی سی کے صدر کے عہدے کے لئے انتخاب لڑ نا چاہیے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نےکہا کہ میں وزیر اعظم سے خصوصی درخواست کروں گی کہ سوربھ کو آئی سی سی کے صدر کے عہدے کے لئے انتخاب لڑنے کی اجازت دی جائے۔آخر سوربھ کو کیوں محروم کیا جارہا ہے ۔ اس کا کیا قصورہے ؟۔ سورو، ہمیں تم پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Dr Tanweer Hasan بی جے پی اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کی پشت پناہی کر رہی ہے

بی سی سی آئی نے 11 اکتوبر کو ایک خصوصی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ سورو گنگوپادھیائے بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے جا رہے ہیں۔ سابق کرکٹر راجر بنی سورو گنگولی کی جگہ بی سی سی آئی کے صدر کے عہدہ پر فائز ہوں گے ۔اس درمیان سوربھ گنگولی نے کہا کہ وہ بنگال کرکٹ بورڈ کا انتخاب لڑیں گے۔اس صورت میں ممتا بنرجی کا یہ تبصرہ کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔CM Mamata Banerjee Urges PM Modi Nominate Sourav Ganguly For The Post Of ICC Chairman

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.