مغربی بنگال کے سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بنگال ملک کی پہلی ریاست ہے جسے کورونا وائرس کی دوسری لہر سے اتنی تیزی سے نجات مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب یومیہ کیسز اور اموات شرح میں کمی آئی ہے لیکن خطرہ ٹلا نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کے عوام نے سخت لاک ڈاؤن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، ان کی وجہ سے ہی کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ 18 دنوں میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز 23 ہزار سے گھٹ کر 8 ہزار تک پہنچ چکی ہے اور یہ لاک ڈاون کے سبب ممکن ہو سکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سخت لاک ڈاؤن کے سبب عام لوگوں کو تھوڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن نتیجہ مثبت آنے پر تشفی ہوئی ہے۔ لوگوں نے بھی لاک ڈاؤن کی بھرپور حمایت کی ہے۔
بنگال کے لوگوں نے سخت لاک ڈاؤن کا خیر مقدم کیا: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی - بنگال کے لوگوں نے سخت لاک ڈاؤن کا خیر مقدم کیا
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کے عوام نے سخت لاک ڈاؤن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ اس کی وجہ سے ہی کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔