ETV Bharat / state

'کسانوں کو مارنے والے کسانوں کے مستقبل سنوارنے کی بات کرتے ہیں'

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے زرعی قانون کو لے کر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم نکتہ چینی کی۔

ممتا بنرجی نے زرعی قوانین کو لیکر مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 3:32 PM IST

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کسانوں کو مارنے والے آج کسانوں کے مستقبل سنوارنے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی قانون بھی پلوامہ حملے کی طرح گیم پلان ہے ۔ اس قانون کو اچانک نہیں لایا گیا۔ ایک منظم سازش کے تحت اس قانون کو کسان بھائیوں پر تھوپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ کسانوں کی فصلوں پر قبضہ جمانے کے لئے اس کا قانون استعمال کیا جائے گا۔

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج
زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ لاکھوں کسان اپنا سب کچھ چھوڑ کر سخت سردی کے باوجود کھلے آسمان کے نیچے احتجاج کر رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ اس قانون میں خامی ہے۔

بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ملک کے چند صنعت کاروں کو خوش کرنے کے لئے عوام کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ آپ وزیراعظم بںے،آپ صدر جمہوریہ ہند بنے اور نائب صدر جمہوریہ ہند بنے اور آپ کچھ بنے لیکن بنگال سے دور رہیں، آپ جیسوں کے لئے مغربی بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی کی آخری سانس تک مذہب کے نام پر ملک کو بکھرنے نہیں ددوں گی۔'

ممتا بنرجی نے کہا کہ میرے جیتے جی مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ممتا بنرجی نے شبھندو ادھیکاری کو چیلنج کرتے ہوئے ان کے گڑھ نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال کی عوام بی جے پی کا خواب چکنا چور کر دے گی: سوگتا رائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.