کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مدنی پور دورے کے دوران ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی ۔وزیراعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کے تمام اعلیٰ افسران کو ترقیاتی اسکیموں کو عام لوگوں تک پہنچانے کی ہداہت دی۔پنچایت انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ کا شمالی بنگال کے دورے کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اسی درمیان لوگوں سے ملاقات کی اور اس درمیان کئی خواتین نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے مختلف سرکاری فنڈ نہیں ملنے کی شکایت کی۔ایک خاتون نے غذائی قلت کا معاملہ رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں راشن نہیں مل رہا ہے۔تاہم ممتا بنرجی نے خاتون کو ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ نے کچھ اسکولی طلباء سے بھی ملاقات کی۔ طلباء سے معلوم کیا کہ کیاا سکول میں ہر قسم کی سہولیات فراہم ہیں۔ اس درمیان انہوں نے ایک بچے کو گود بھی لیا۔ممتا بنرجی سے بچے کی ماں نے بتایا کہ ابھی تک نام نہیں رکھا گیا ہے آپ نام رکھ دیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بچی کا نام رکھا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی جنگل محل کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ وہ جمعرات یعنی آج مدنی پور ضلع میں سرکاری سروس ڈیلیوری پروگرام میں شرکت کی ہے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ پرولیا پہنچیں۔ پرولیا میں دوپہر کو سرکاری خدمات کی فراہمی کی تقریب منعقد کی گئی۔ جمعرات کی رات بانکوڑہ میں قیام کا کرنے کا منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee مدنی پور میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی سیکیورٹی میں چوک
تین روزہ ضلعی دورے کے دوران ممتا بنرجی چار اضلاع میں سرکاری خدمات کی فراہمی کے پروگراموں میں شرکت کریں گی۔ وزیر اعلیٰ ہزاروں کروڑ روپے کے منصوبے کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔