ETV Bharat / state

Mamata Banerjee Appeals For Peace وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی لوگوں سے امن کی اپیل

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ہاوڑہ کے شیب پور میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد کے واقعات پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے بی جے پی پر تشدد پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی لوگوں سے امن کی اپیل

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 6:52 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور دیگر دائیں بازو کی تنظیموں کے ساتھ مل کر رام نومی کے موقع پر صنعتی شہر ہاوڑہ میں تشدد کے لئے ذمہ دار ہے۔انہوں نے لوگوں سے علاقے میں امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگالی ٹیلی ویژن نیوز چینل کو بتایاکہ ہاوڑہ کا واقعہ بہت افسوسناک ہے۔ ہاوڑہ میں تشدد کے پیچھے نہ تو ہندو تھے اور نہ ہی مسلمان۔ بی جے پی اور بجرنگ دل اور اس طرح کی دیگر تنظیمیں ہتھیاروں کے ساتھ تشدد میں ملوث تھیں۔ریاستی حکومت ان تمام لوگوں کی مدد کرے گی جن کی املاک کو جھڑپوں میں تباہ کیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہوڑہ میں جمعرات کے تشدد کے سلسلے میں 31لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔یہ دعوی کرتے ہوئے کہ انتظامیہ کے ایک حصے نے لاپرواہی برتی ہے، تصادم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ رام نومی کے تہوار کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے بتایا کہ علاقے میں کئی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ضلع کے قاضی پاڑہ علاقے میں اور اس کے آس پاس میں صورتحال قابو میں ہے جمعہ کو پرامن اور قابو میں تھیں کیونکہ جمعہ کو علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات رہی۔

یہ بھی پڑھیں:TMC MP Abhishek Banerjee رام نومی کے جلوس میں ہتھیاروں کا کیا کام:رکن پارلیمان ابھیشیک

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع کے شیب پور کے سندھیا بازار علاقے میں گزشتہ روز رام نومی کے دوران کسی بات کو لے کر دو گروپوں میں جھڑپ ہو گئی تھی۔اس دوران مشتعل ہجوم نے متعدد گاڑیوں میں آگ لگا دی تھی ۔دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔اس دوران آتشزدگی کی واردات بھی پیش آئی۔ ہاوڑہ میں تشدد کے واقعے کے بعد ہاوڑہ سٹی پولیس کی کارروائی میں اب تک 36 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔مزید لوگوں کی گرفتاری ہو سکتی ہے۔شیب پور اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پولیس کی گشتی مہم جاری ہے۔دوسری طرف حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے ہاوڑہ تشدد معاملے کی این آئی اے سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.