مغربی بنگال کے چار اضلاع آسنسول، بدھان نگر،چندن نگر اور سلی گوڑی کے میونسپل کارپوریشن میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
۔BJP Alleges Bogus Voting In Bidhannagar and Siliguri
اسی درمیان بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 37 کے پولنگ بوتھ میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے امیدوار کے درمیان ہوئی جھڑپ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
سی پی آئی ایم اور بی جے پی کے امیدواروں کا الزام ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنما فرضی ووٹرز کو پولنگ بوتھ میں داخل ہونے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔
اسی الزام پر ترنمول کانگریس، سی پی آئی ایم اور بی جے پی کے امیدواروں کے درمیان پریسڈینگ آفیسر کے سامنے تصادم شروع ہوگیا اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی امیدوار انیتا این کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور سی پی آئی ایم نے ایک ساتھ مل کر ووٹنگ بوتھ میں داخل ہو کر بدنظی پھیلانے کی کوشش کی۔
بی جے پی اور سی پی آئی ایم کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس دوسرے اضلاع کے شرپسندوں کی مدد سے ووٹنگ متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولنگ بوتھ کے باہر پولیس کم شرپسند عناصر زیادہ نظر آ رہے ہیں۔