ETV Bharat / state

Mamata Banerjee For Nepal Visit: وزارت خارجہ سے ممتا بنرجی کو نیپال جانے کی اجازت نہیں ملی - ممتا کا نیپال دورہ منسوخ

وزرات خارجہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو نیپال کے دورے پر جانے کی اجازت نہیں دی Denies Permission To Nepal Visit ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ممتا بنرجی کو بیرون ملک کے دورے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، اس سے قبل بھی روم اور چین کے دورے کے لیے ممتا بنرجی کو وزارت خارجہ نے اجازت نہیں دی تھی۔

وزارت خارجہ سے ممتا بنرجی کو نیپال جانے کی اجازت نہی ملی
author img

By

Published : Dec 10, 2021, 10:13 PM IST

وزرات خارجہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی Mamata Banerjee For Nepal Visit کو نیپال کے دورے پر جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ آئندہ 10 دسمبر سے 12 دسمبر تک کاٹھمنڈو میں ہونے والے ایک کنویشن میں شرکت کے لیے ممتا بنرجی نیپال جانے والی تھیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ممتا بنرجی کو بیرون ملک کے دورے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، اس سے قبل بھی روم اور چین کے دورے کے لیے ممتا بنرجی کو وزارت خارجہ نے اجازت نہیں دی تھی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو نیپال کے قومی کانگریس کے کانفرنس میں نیپال کی حکومت کی جانب سے مدعو کیا گیا تھا۔ جو آئندہ 10 دسمبر سے 12 تک نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں ہونے والا ہے۔ جمعہ کے روز اس میں شرکت کرنے کے لیے وزیر اعلی ممتا بنرجی روانہ ہونے والی تھیں۔ تاہم وزارت خارجہ نے ممتابنرجی کو نیپال کے دورے پر جانے کی جازت نہیں دی۔ وزرات خارجہ کی جانب سے ابھی تک یہ نہیں واضح کیا گیا ہے کن وجوہات کی بنا پر ان کو اجازت نہیں ملی ہے۔

اس سے قبل بھی ممتا بنرجی کو روم میں ہونے بین الاقوامی امن کمیٹی کی طرف سے ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ بھارت سے اس تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ صرف ممتا بنرجی کو ہی ملا تھا۔ لیکن اس وقت بھی وزارت خارجہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر وہ روم نہیں جا سکیں تھی۔ اس کے بعد چین کے سفر کے لیے بھی ممتا بنرجی کو وزارت خارجہ نے اجازت نہیں دی تھی۔

نیپال کے سفر کے لیے اجازت نہ دینے کی وزارت خارجہ نے جواز پیش کیا ہے کہ یہ نیپال کی سیاسی جماعت کا پروگرام ہے اس لیے ان کو اجازت نہیں ملی ہے۔ ممتا بنرجی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان کو وزیر اعلی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ اس پر وزارت خارجہ کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.