ETV Bharat / state

مرکز جی ایس ٹی بقایہ جات ادا کرے: مغربی بنگال - امت مترا نے نرملا سیتارامن کو خط لکھا

مغربی بنگال کے وزیر مالیات امت مترا نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کو خط لکھ کر جی ایس ٹی کے تحت مغربی بنگال کو بقیہ 72000 کروڑ روپے ادا کرنے کی اپیل کی۔

مرکز جی ایس ٹی بقایہ جات ادا کرے: مغربی بنگال

author img

By

Published : Nov 15, 2020, 2:17 AM IST

ریاستی وزیر امت مترا نے کہا کہ انھوں نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو خط لکھ کر جی ایس ٹی کونسل میں طے ہوئی باتوں پر عمل کرنے پر زور دیاہے. انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل کے تحت مرکزی حکومت مغربی بنگال کو 1.10 لاکھ کروڑ روپے ادا کرنا ہے. مرکزی حکومت کو پہلے مرحلے میں 72000 ہزار کروڑ روپے 2021 میں ادا کرنا ہے۔ 2022 کی شروعات میں مغربی بنگال کی حکومت بقیہ رقم حاصل کرے گی لیکن اس سلسلے میں مرکزی وزیر کو ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ریاستی وزیر امت مترا کے مطابق امپھان طوفان اور کورونا وائرس کے سبب مغربی بنگال پہلے ہی زبردست مالی خسارے میں ہے. ریاستی حکومت کو اگر جی ایس ٹی کونسل سے رقم نہیں ملی تو پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا. انہوں نے کہا کہ اس لئے 'ہمیں ہماری رقم واپس چاہئے اور جلد سے جلد اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کرنی ہوگی'.

یہ بھی پڑھیں:مرشدآباد: جاوپور فلائی اوور بریج کا کام تعطل کا شکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.