کولکاتا: سی بی آئی کی جانب سے مغربی بنگال کے سالٹ لیک سٹی میں واقع اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت چنشورا، شانتی پور، بیرک پور، پانی ہٹی، جنوبی دمدم اور حالی شہر میونسپلٹی میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔ ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے کہنے پر ہی مغربی بنگال میں جانچ ایجنسیاں سرگرم ہیں۔ مرکزی حکومت ان ہی جانچ ایجنسیوں کی مدد سے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنان کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ اگر کوئی غلطی کی ہے تو اسے سزا ضرور ملے گی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تمام میونسپلٹیوں میں بدعنوانی کی گئی ہے۔ ایک دو لوگ بدعنوانی میں ملوث ہو سکتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے لیکن ہر آدمی کے خلاف سی بی آئی جانچ کر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کے نام پر مغربی بنگال میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جن ریاستوں میں بدعنوانی عروج پر ہے وہاں سی بی آئی کی ٹیم نہیں جاتی ہے کیونکہ ان ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Faizan Ansari Mysterious Death فیضان احمد کی مشتبہ موت پر عدالت کا تبصرہ قتل کی تھیور ی کو مسترد نہیں کیا جاسکتا
ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ ہم نہیں بنگال کے لوگ اس جواب دیں گے۔ اس وقت عام لوگوں کو گمراہ کرنے والی سیاسی جماعت کے رہنما سڑکوں پر نظر نہیں آئیں گے۔