ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں سی بی آئی کی چھاپہ ماری مہم

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 7:07 PM IST

سی بی آئی نے مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کوئلہ، جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے میں مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں سی بی آئی کی چھاپہ ماری مہم
مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں سی بی آئی کی چھاپہ ماری مہم

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل مرکزی جانچ ایجنسیوں کی چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔

کوئلہ، جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے میں سی بی آئی نے مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔

بردوان ضلع کے شمالی آسنسول تھانہ علاقے میں سی بی آئی کی ایک ٹیم نے جے دیب منڈل نام کے ایک تاجر کے مکان میں تلاشی مہم چلائی۔

ذرائع کے مطابق جے دیب منڈل ترنمول کانگریس کے رہنما نرمل ماجھی کے قریبی بتایا جا رہا ہے، حالانکہ تلاشی کے دوران سی بی آئی کی ٹیم کو کوئی ثبوت ہاتھ نہیں لگے۔

دوسری طرف سی بی آئی کی مختلف ٹیموں نے دارالحکومت کولکاتا سمیت بانکوڑہ، بیربھوم، پرولیا میں ایک ساتھ ایک وقت میں چھاپہ ماری مہم چلائی۔

سی بی آئی ذرائع کے مطابق چھاپہ ماری مہم کے دوران کوئلہ اور جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے میں کئی اہم ثبوت ہاتھ لگے ہیں۔

دوسری جانب بردوان ضلع کے آسنسول میں واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے کوئلہ اسمگلنگ کے معاملے میں نرمل ماجھی عرف لالہ کو مفرور قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نرمل ماجھی عرف لالہ کی سی بی آئی کو کافی دنوں سے تلاش ہے، اس کے ساتھ ہی ونئے مشرا کے خلاف پہلے لک آؤٹ نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سی بی آئی نے بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے میں انعام الحق اور بی ایس ایف کے کمانڈنٹ آفیسر ستیش کمار کی گرفتاری کے بعد سے ہی مغربی بنگال میں سی بی آئی کی بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: مشہور جادوگر پی سی سرکار کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کی تلاشی مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.