ETV Bharat / state

CBI Raids سی بی آئی نے بنگال، سکم میں فرضی پاسپورٹ کیس میں مزید گرفتاریاں کیں - سی بی آئی کی انسداد بدعنوانی شاخ

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے کولکتہ میں کئی مقامات پر چھاپے ماری کی اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے تقریباً 40 لاکھ روپے کی نقد ضبط کئے۔ اس سے قبل سی بی آئی نے بنگال اور سکم میں ایک ساتھ چھاپے ماری کی جس میں جعلی ہندوستانی پاسپورٹ کے ایک بڑے ریکیٹ کاانکشاف ہوا۔

سی بی آئی نے بنگال، سکم میں فرضی پاسپورٹ کیس میں مزید گرفتاریاں کیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 1:56 PM IST

کولکاتا:سی بی آئی کی انسداد بدعنوانی شاخ نے بنگلہ دیش، نیپال اور پاکستان جیسے پڑوسی ممالک سے ہندوستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے مشتبہ افراد کے لئے اس طرح کا فرضی پاسپورٹ بنائے جانے کا شبہ کرتے ہوئے نئے سرے سے تلاشی مہم شروع کی۔ سی بی آئی نے سنیچر کو سکم اور شمالی بنگال کے کچھ حصوں میں ہفتہ کو جعلی ہندوستانی پاسپورٹ، آدھار کارڈ اور ووٹر کارڈ ضبط کیا گیا اور دو لوگوں کو گرفتار کیا۔

سی بی آئی کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہےکہ ”سی بی آئی نے ایک بڑے پاسپورٹ ریکیٹ کا پردہ فاش کیا اور پاسپورٹ سیوا منی کیندر کے ایک سینئر سپرنٹنڈنٹ اور ایک شخص کو گرفتار کیا اور رشوت خوری کے الزام والے 1.90 لاکھ روپے ضبط کئے اور مغربی بنگال اور سکم میں تقریباً 50 مقامات پر تلاشی لی گئی۔“

مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ اس نے کولکاتا کے ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر (ڈی پی او)، سینئر سپرنٹنڈنٹ، پی ایس ایل کے، گنگٹوک (سکم) اور دیگر سرکاری ملازمین، نجی افراد سمیت 24 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

سی بی آئی نے کہا کہ اس پر الزام ہے کہ ریجنل پاسپورٹ آفس (آر پی او)، کولکتہ اور پاسپورٹ سیوا منی سینٹر(پی ایس ایل کے)، گنگٹوک کے سرکاری ملازمین، پاسپورٹ ایجنٹوں، بیچولیا سمیت دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش رچی اور مذکورہ سازش میں، ملزموں نے رشوت لے کر ان افراد/درخواست گزار کی طرف سے بیچولیا کے ذریعے پیش کئے گئے جھوٹے اور جعلی شناختی دستاویزات کی بنیاد پر پاسپورٹ جاری کئے جو ہندوستان کے شہری نہیں ہیں۔

سی بی آئی نے پی ایس ایل کے گنگٹوک کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کے پاس سے 1.90 لاکھ روپے برآمد کیے جب وہ سلی گوڑی میں ایک پرائیویٹ شخص (ایک ایجنٹ) سے اسے قبول کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تلاشی کے دوران مذکورہ سرکاری ملازم کے پاس سے تقریباً 3.8 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment Scam تقرری گھوٹالے میں سمیت رائے کی ای ڈی میں پیشی

سی بی آئی نے ریلیز میں کہا ریکیٹ کے خلاف کاروائی کے محکمہ کے طور پر کولکتہ، گنگٹوک، سلی گوڑی، دارجلنگ، علی پور دوار سمیت تقریباً 50 مقامات پر سرکاری ملازمین اور دیگر ملزمان کے احاطے میں تلاشی لی گئی، جس میں شناختی سرٹیفکیٹ، جعلی پاسپورٹ جاری کرنے کے متعلق بڑی تعداد میں قابل اعتراض دستاویزات برآمد کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.