ETV Bharat / state

ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری - جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے کی سماعت

سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے مویشی اسمگلنگ کے معاملے میں ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

ترنمول یوتھ کانگریس رہنما کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 6:42 PM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میں واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے مویشی کی اسمگلنگ معاملے میں مطلوب ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

دراصل سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں جانوروں کی اسمگلنگ کے معاملے کی سماعت کے دوران جج نے ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما ونئے کمار مشرا کی غیر موجودگی میں ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ ونئے کمار مشرا کو پوچھ گچھ کے لئے چھ مرتبہ سمن جاری کیا گیا تھا لیکن وہ ایک مرتبہ بھی عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ونئے کمار مشرا سے پوچھ گچھ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری شال اوڑھے سعودی ولی عہد شہزادے کا فوٹو وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں سی بی آئی نے انعام الحق اور بی ایس ایف کے کمانڈنٹ آفیسر ستیش کمار سمیت چھ لوگوں کے خلاف بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.