ETV Bharat / state

راجیوکمار کی گرفتاری پر روک کی مدت میں اضافہ - گرفتاری

کلکتہ ہائی کورٹ نے سابق کولکاتا پولس کمشنر اورسینئرآئی پی ایس آفیسر جو اس وقت مغربی بنگال سی آئی ڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیں راجیو کمار کو شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں گرفتاری پر روک لگانے کی مدت میں اضافہ کردیا ہے۔

راجیوکمار کی گرفتاری پر روک کی مدت میں اضافہ
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 7:57 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:50 PM IST

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس مدھومیتا مترا نے راجیو کمار کی گرفتاری پر روک کی مدت میں 28اگست تک اضافہ کردیا ہیے۔اس مدت کے دوران کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکتی ہے۔

سی بی آئی کے وکیل نے عدالت سے کہا تھاکہ ان کے سینئر وکیل اس وقت ایک دوسرے کیس کے معاملے میں شہر سے باہر ہیں۔ ان کے وکیل کی غیرموجودگی کے سبب سابق پولیس کمشنرکے حق میں فیصلہ سنانے سے قبل اس پر غور کیاجائے۔

سی بی آئی کے وکیل نے اس کیس کی سماعت کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی مگر عدالت نے درخواست نا منظور کرتے ہوئے 27 اگست کو اگلی سماعت کی تاریخ مقرر کی۔

راجیو کمار کو لوک سبھا انتخابات سے قبل ممتا حکومت نے سی آئی ڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا تھا۔تاہم انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن نے انہیں اس عہدہ سے ہٹاکر مرکزی وزارت داخلہ میں بھیج دیا تھا۔

واجح رہے کہ کولکاتاپولیس کے سابق پولیس کمشنر اور آ ئی پی ایس راجیو کمارپر شاردہ چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں اہم گواہوں کو گمراہ کرنے اور ثبوت مٹانے کا الزام ہے ۔

سی بی آئی نے کولکاتا پولیس کے سابق کمشنر راجیوکمار کی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ اور کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کررکھی ہے۔ راجیوکمار کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ تاچھ کرنا چا ہتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 4:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.