حَسین جہاں اور محمد سمیع کے درمیان تنازع چل رہا ہے اور حَسین جہاں نے الزام لگایا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس کی کچھ پوسٹز کے سلسلے میں کچھ لوگ اسے دھمکیاں دے رہے ہیں۔
حَسین جہاں کے وکیل آشیش چکرورتی نے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر اپنی کچھ پوسٹ کے لیے دھمکیاں مل رہی ہیں اور اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ چکرورتی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ان کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
ریاست کے سینیئر ایڈووکیٹ امیش بینرجی نے عدالت میں کہا کہ 'پولیس نے یہ شکایت ایک ایف آئی آر کے طور پر درج کی ہے اور اس کی تفتیش کی جارہی ہے۔
جسٹس دیبانگو بساک نے فریقین کی سماعت کے بعد حکم دیا کہ پولیس اس بات کو یقینی بنائے کہ درخواست گزار کی جان کو کوئی نقصان نہ ہو۔
پولیس کو حَسین جہاں کی شکایت پر اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ عدالت نے چار ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ محمد سمیع اور حَسین جہاں کے درمیان عدالت میں معاملات چل رہے ہیں۔ حَسین جہاں نے کئی سنگین الزامات عائد کیے ہیں جس کی کلکتہ پولس جانچ کررہی ہے۔