ETV Bharat / bharat

آئین کی 75ویں سالگرہ: مائیک بند ہونے پر راہل گاندھی نے کہا، 'جو دلتوں کے بارے میں بات کرے گا...'

راہول گاندھی نے آئین کی 75ویں سالگرہ کے پروگرام میں کہا کہ ہندوستان کی 90 فیصد آبادی پسماندہ طبقات، دلتوں اور قبائلیوں سے آتی ہے۔

راہول گاندھی
راہول گاندھی (Image Source: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2024, 3:43 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا قائد حزب اختلاف راہول گاندھی یوم دستور کے پروگرام میں شرکت کے لیے منگل کو تالکٹورہ اسٹیڈیم پہنچے۔ اس دوران جب اپوزیشن لیڈر تقریر کر رہے تھے تو اچانک ان کا مائیک بند ہو گیا۔ تاہم کچھ دیر بعد مائیک دوبارہ آن ہو گیا۔

مائیک بند ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ جو اس ملک میں 3 ہزار سال سے دلتوں اور قبائلیوں کی بات کرتا ہے، اس کا مائیک بند ہو جاتا ہے۔ بہت سے لوگ آئے اور کہا جا کر بیٹھ جاؤ، میں نے کہا میں کھڑا رہوں گا۔ میں نے کہا جتنا چاہو مائیک بند کر دو، میں کھڑا رہوں گا۔ یہ ہے روہت ویمولا کی تصویر، وہ بھی بولنا چاہتے تھے، لیکن ان کو بھی خاموش کرا دیا گیا۔

پورا نظام پسماندہ طبقات اور دلتوں کے خلاف ہے

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہر روز قبائلی، دلت اور پسماندہ طبقات کے نوجوان ڈاکٹر، انجینئر، صحافی اور افسر بننے کا خواب دیکھتے ہیں، لیکن ملک کا پورا نظام پسماندہ طبقات، دلتوں اور قبائلیوں کے خلاف کھڑا ہے۔ ہندوستان کی 200 بڑی کمپنیوں کی فہرست میں ایک بھی دلت، او بی سی یا پسماندہ شخص نہیں ہے۔

مائیک بند کرنے سے پہلے راہول گاندھی نے اپنی تقریر میں لوگوں سے کہا کہ اگر ہم ہندوستان کی مردم شماری کو دیکھیں تو 15 فیصد دلت ہیں، 15 فیصد اقلیتیں ہیں، لیکن یہ نہیں معلوم کہ کتنے لوگ پسماندہ طبقات سے ہیں۔ پسماندہ طبقہ 50 فیصد سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 فیصد دلت، 8 فیصد قبائلی، 15 فیصد اقلیتیں ہیں۔ ہندوستان کی 90 فیصد آبادی ان طبقات سے آتی ہے۔

'یہ سچائی اور عدم تشدد کی کتاب'

کانگریس ایم پی نے کہا، "کیا اس (آئین) میں ساورکر جی کی آواز ہے؟ کیا یہ کہیں لکھا ہے کہ تشدد کا استعمال کیا جائے، لوگوں کو مارا جائے یا جھوٹ کا سہارا لے کر حکومت چلائی جائے؟ یہ سچ اور عدم تشدد کے بارے میں ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ "کچھ دن پہلے ہم نے تلنگانہ میں ذات پات کی مردم شماری کا کام شروع کیا ہے اور یہ کوئی نوکر شاہی کا کام نہیں ہے۔ پہلی بار تلنگانہ میں ذات پات کی مردم شماری کو عام کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.