موصولہ اطلاع کے مطابق انڈین فٹبال ایسوسی ایشن دفتر میں آئندہ 26 جولائی سے شروع ہونے والی کلکتہ فٹبال لیگ پریمئیر ڈویژن سے متعلق اہم میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں آئی ایف اے کے علاوہ لیگ میں حصہ لینے والی کل 12 ٹیموں کےاعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔
ڈرا کےذریعے شیڈول طے کیا گیا ۔شیڈول کے مطابق کلکتہ فٹبال لیگ پریمئیر ڈویژن کے افتتاحی میچ میں موہن بگان اور پیئرلیس ایس سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
آ ئی ایف اے ذرائع کے مطابق اس مرتبہ فٹبال لیگ میں کل 12 ٹیمیں شامل ہیں۔29 جولائی کو محمڈن اسپورٹنگ اور آرین کی ٹیمیں محمڈن گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
اس کے علاوہ 31 جولائی کو ایسٹ بنگال اپنے ہوم گراؤنڈ میں جارج ٹیلی گراف کی میزبانی کرے گی۔تمام ٹیمیں کلکتہ فٹبال لیگ میں اپنی قسمت آزما ئی کے لیے تیار ہیں۔
موہن بگان اور ایسٹ بنگال نے لیگ میں سنیئر ٹیمیں اتارنے کی یقین دہا نی کرائی ہے۔
آ ئی ایف اے نے مزید بتایا کہ اس مرتبہ لیگ میں دلکش انعامات رکھے گئے ہیں۔