وزیراعظم نریندر مودی کی صدار ت میں کابینہ کی بدھ کے روز یہاں ہوئی میٹنگ میں اس سلسلے میں قرارداد منظور کی گئی
واضح رہے کہ کولکاتا بندرگاہ ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ 25 فروری کی اپنی میٹنگ میں قانون داں، ماہر تعلیم، مفکر اور عوامی لیڈر شیاما پرساد مکھرجی کی کثیر جہتی اہلیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے کولکاتا بندرگاہ کا نام بدل کر شیاما پرساد مکھرجی کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔
اس سے قبل 12 فروری کو کولکاتا بندرگاہ کی 150 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مغربی بنگال کی عوام کی امنگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کولکاتا بندرگاہ کا نما شیاما پرساد مکھرجی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔