ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے بعد بس مالکان کا بس کرایہ میں اضافے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 1:12 PM IST

پرائیویٹ بس مالکان نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے بعد بسوں کو سڑکوں پر اتارنے سے پہلے کرائے میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد بس مالکان کرایہ میں اضافے کا مطالبہ

لاک ڈاؤن کے بعد بس مالکان کا بس کرایہ میں اضافے کا مطالبہ
لاک ڈاؤن کے بعد بس مالکان کا بس کرایہ میں اضافے کا مطالبہ

کورونا وائرس کے مدنظر مغربی بنگال میں گزشتہ ماہ مئی سے ہی لاک ڈاؤن جاری ہے جس سے تمام شعبوں پر گہرا اثر پڑنے لگا ہے۔

لوکل ٹرین، میٹرو ریلوے اور فیری سروس کی خدمات کی معطلی جاری ہے اب اسی درمیان پرائیوٹ بس اور منی بس کے مالکان کرائے میں اضافے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کے سبب لاک ڈاؤن کے بعد بس مالکان نے بسوں کو سڑکوں پر اتارنے سے انکار کر دیا ہے۔

کرائے میں مسلسل اضافہ کو لے کر ہڑتال کرنے کی دھمکی دینے والے بس اور منی بس کے مالکان ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں۔

پرائیویٹ بس اور منی بس مالکان نے کرائے میں اضافے کو لے کر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی جانب سے جواب امید کے مطابق نہیں آیا تو ہڑتال پر غور کر سکتے ہیں۔

جوائنٹ کونسل آف بس سنڈیکیٹ کے جنرل سیکرٹری تپن کمار بنرجی نے کہا کہ ایک طرف ریاست میں گزشتہ ماہ مئی سے لاک ڈاؤن جاری ہے، حکومت کی جانب سے پرائیویٹ بسوں پر پابندی عائد ہے، اسی درمیان پٹرل اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بس مالکان اس وقت دوہری مار کا سامنا ہے، ریاست میں جاری لاک ڈاؤن اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کا کاروبار پوری طرح سے متاثر ہے، ایک پیسے کی آمدنی نہیں ہے، بس کرائے میں اضافہ ہی ہمارے مسائل کا واحد حل ہے۔اس کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ 15 مئی سے لاک ڈاؤن جاری ہے، لوکل ٹرین، میٹرو ریلوے، فیری سروس اور پرائیوٹ بسوں کی خدمات معطل ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن میں نرمی اور کورونا گائیڈ لائن کے تحت ہوٹل اور ریستوراں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیاتھا، اسی کے مدنظر پرائیوٹ بس اور منی بس مالکان کو جلد ہی بس خدمات دوبارہ بحال کرنے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.