ETV Bharat / state

'بدعنوان رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے' - بی جے پی

ریاستی سیکرٹریٹ بلڈنگ 'نبنو' کے سامنے بی جے پی کی خاتون ونگ نے کٹ منی اور بگڑتی  لاء اینڈ آرڈر کے خلاف احتجاج کیا ۔ پولیس نے قانون کی خلاف روزی کرنے کے الزام میں متعدد خواتین کو حراست میں لیا ہے۔

نبنو کے سامنے احتجاج
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 2:22 PM IST

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان سیاست میں برتری کی جنگ جا ری ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون ونگ نے کٹ منی اور بگڑتی لاء اینڈ آرڈر کے خلاف ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے سامنے گھنٹوں احتجاج کیا۔

نبنو کے سامنے احتجاج

بی جے پی خاتون ونگ نےاحتجاج کے دوران کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی، کونسلرز اور بڑے رہنماؤں کے کٹ منی میں ملوث ہونے کے باوجود ممتابنرجی خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ کو اپنے بدعنوان رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرنی چا ہیے۔تاکہ غریب لوگوں کو انصاف مل سکے۔

بی جے پی کی خاتون ونگ کے احتجاج کے سبب آمد ورفت ٹھپ پڑگئی۔ پولیس نے احتجاج میں شامل تمام خواتین کو سڑک سے ہٹا کر آمد و رفت دوبارہ بحال کرائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں متعدد خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.