ETV Bharat / state

Lok Sabha Election: لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی حالت غیر مستحکم ہوگی، فرہاد حکیم - وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

مغربی بنگال کے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اگر بی جے پی کو بیس سے زائد سیٹیں ملتی ہے تو وہ سیاست سے کان پکڑ لیں گے، اس مرتبہ بنگال کے عوام بی جے پی کو سبق سکھانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ Minister Firhad Hakim Criticized the BJP

فرہاد حکیم
فرہاد حکیم
author img

By

Published : Jul 3, 2022, 4:56 PM IST

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیاریاں اور سرگرمیاں زور پکڑنے لگی ہیں اور سیاسی گہما گہمی کے درمیان بیان بازیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ Minister Firhad Hakim Criticized the BJP
مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 2019 میں بی جے پی کو ریاست میں جتنی سیٹیں ملنی تھیں مل چکی ہیں اور اب بی جے پی کی واپسی نہیں ہوگی،ریاستی وزیر نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو جتنی سیٹیں ملیں ہیں ایک ایک کرکے ان سب کو واپس لینا ہے یعنی بی جے پی لوک سبھا میں شاندار مظاہرہ نہیں کر پائے گی۔
انہوں نے کہا مزید کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد مغربی بنگال میں ہونے والی تمام انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور یہ سلسلہ 2024 تک جاری رہے گا،ان کا کہنا ہے کہ نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک میں عوام پریشان ہے، بے روزگاری اور کمزور معیشت سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے،اور اس کے لئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ذمہ دار ہے۔

مزید پڑھیں:Firhad Hakim On Central Govt: ریاستوں کے ٹیکس سے ہی مرکزی حکومت چلتی ہے، فرہاد حکیم

ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے مطابق نپور شرما اور بی جے پی کی وجہ سے ملک میں بے چینی ہے، منہ بند کر لیجیے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.