ETV Bharat / state

بنگال کی فکر چھوڑ کر بی جے پی ملک کو سونار بھارت بنائے: ابھیشک بنرجی - بنگال نیوز

رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے آج امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو بنگال کی فکر چھوڑ کر بھارت کو سونار بھارت بنانا چاہیے لیکن ان کے پاس ملک کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔

بی جے پی کو ملک کو سونار بھارت بنانا چاہیے: ابھیشک بنرجی

author img

By

Published : Feb 18, 2021, 10:10 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر کے پیلان میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے بی جے پی کے رہنما امت شاہ پر شدید نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہا کہ امت شاہ سمیت بی جے پی کے تمام رہنماؤں کو بنگال کے بجائے بھارت کی فکر کرنی چاہئے کیوں کہ ملک کی ترقی کے بارے میں سوچنا ضروری ہے۔ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی نے کہا کہ 'بنگال کی باگ ڈور محفوظ اور ملک کی سب سے بڑی سیکولر رہنما ممتا بنرجی کے ہاتھوں میں ہے۔ ممتا بنرجی بنگال کو سونار بنگلہ بنانے کے بالکل قریب پہنچ چکی ہیں اور اگلے پانچ برسوں کے دوران اس خواب کو حقیقت میں بدل دیں گی۔رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کا کہنا ہے کہ ملک گزشتہ سات سال سے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے ہاتھوں میں ہے۔ انہیں ملک کو سونار بھارت بنانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:
گورنر کا ریاستی حکومت پر تنقید

انہوں نے کہا کہ جن کے ہاتھوں میں ملک کی باگ ڈور ہے انہیں اس کی کوئی فکر ہی نہیں ہے، ملک کی ترقی کے لئے ان کے پاس کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کا کہنا ہے کہ بنگال کے لوگ خواب نہیں بلکہ حقیقت کی دنیا میں جیتے ہیں۔ اسی وجہ سے ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے ہماری حالت کافی بہتر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.