ETV Bharat / state

'بنگال میں بی جے پی کی حکومت بن کر رہے گی'

بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کی۔

government
government
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 3:25 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع ان دنوں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ

بیرکپور حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کے پاس غنڈے اور پولیس ہے. ان دونوں کی مدد سے وہ اپوزیشن کی آواز دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

رکن پارلیمان نے کہا کہ ممتا غنڈوں اور پولیس کی مدد سے اقتدار میں رہنا چاہتی ہیں. ان کے پاس عوام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت عوامی حمایت کھو چکی ہیں اس لئے انہیں غنڈوں اور پولیس کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ غنڈوں اور پولیس کی مدد سے کوئی اقتدار میں کوئی رہ نہیں سکتا ہے۔

اگر ایسا ممکن ہوتا تو بہار میں لالو اور اتر پردیش میں ملائم کی حکومت نہیں گرتی۔

رکن پارلیمان شمالی 24پرگنہ ضلع کے ہنگل گنج میں بی جے پی کے مقتول رہنما کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا۔

واضج رہے کہ گزشتہ روز شمالی 24پرگنہ ضلع کے ہنگل گنج ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.