مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔
اسمبلی انتخابات کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ میں مزید شدت آتی جا رہی ہے۔
اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے چائے پر چرچہ کی مہم کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما پیروں تلے زمین کھسکتی دیکھ کر لوگوں کو بھڑکانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
ارجن سنگھ نے ترنمول کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمان کلیان بنرجی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر و بیشتر اشتعال انگیز بیان بازی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہی شری رام پور جاؤں گا اور دیکھتا ہوں کہ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کیا کر لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
لو جہاد کے نام پر اقلیتی نوجوانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے: سوگتا رائے
بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ لوگوں کو بھڑکانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ لوگ پہلے سے ہی ترنمول کانگریس کے خلاف بھڑکے ہوئے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں اس اثر کا دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو اس کا خمیازہ اقتدار گنوا کر چکانا پڑے گا۔