ETV Bharat / state

بنگال: صرف 25 فیصد امیدواروں نے نیٹ اور جے ای ای امتحان میں شرکت کی - Bengal NET and JEE exams

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے تمام تر انتظامات کے باوجود بنگال میں نیٹ اور جے ای ای کے امتحانات میں صرف 25 فیصد امیدواروں نے شرکت کی ہے۔

Bengal: Only 25% of the candidates appeared for the NET and JEE exams
بنگال: صرف 25 فیصد امیدواروں نے نیٹ اور جے ای ای امتحان میں شرکت کی
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 10:23 PM IST

ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ جو لوگ امتحان میں شریک نہیں ہوسکے ہیں انہیں دوبارہ امتحان میں شرکت کا موقع دیا جائے۔ اپوزیشن جماعتوں کی سخت مخالفت کے باوجود جے ای ای کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جتنے لوگوں نے رجسٹرڈ کرایا تھا ان میں سے صرف 25 فیصد امیدواروں نے جے ای ای کے امتحان میں شرکت کی تھی۔

بنگال میں امتحان کیلئے 4,652 امیدوارو ں نے رجسٹرڈ کیا تھا۔ جس میں سے صرف 1167 افراد نے امتحا ن میں شرکت کی تھی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے امیدواروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی تھی۔ اس کے باوجود 74 فیصد امیدوار امتحان میں شریک نہیں ہوسکے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر امتحان کچھ دن کیلئے ملتوی کردیا جاتا تو کوئی مہابھارت نہیں ہوجاتا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ امیدواروں کو مواقع ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کی حفاظت کرسکیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ جولوگ امتحا ن میں شریک نہیں ہوسکیں میں ان کیلئے سوری بول رہی ہوں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ بنگال میں ہی امیدواروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بلکہ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ نظام مکمل طورپر بحال نہیں ہوا ہے۔ لوکل ٹرینیں نہیں چل رہی ہیں اس لئے دوسری ریاستوں میں بھی امیدواروں کو اسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور جولوگ امتحان میں شریک ہو سکے ہیں انہیں کوئی اور موقع فراہم کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.