بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سوروگنگولی نے کہاکہ آلودگی کے باوجود بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان آئندہ تین نومبر کو ہونے والا ٹی۔20 میچ دارلحکومت میں ہی کھیلا جائے گا۔
سوروگنگولی نے کہاکہ شیڈول کے مطابق ہی بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی۔20 میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔آلودگی سے میچ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سوروگنگولی نے کہاکہ چند افراد نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے ٹی۔20 میچ کے شیڈول میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہاتھا کہ آلودگی کی وجہ سے کھلاڑیوں کوپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
بی سی سی آ ئی کے صدر کے مطابق شیڈول میں کوئی تبدیلی کا منصوبہ نہیں ہے۔ٹی۔20 میچ شیڈول کے مطابق ہی ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ جہاں تک آلودگی کا سوال ہے تو اس سے نمٹنے کے لیے پوری تیاری کی گئی ہے۔پختہ تیاری کی وجہ سے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شیدائیوں کو بھی کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔
سوروگنگولی کے مطابق بی سی سی آ ئی کوکھلاڑیوں اور شیدائیوں کی صحت کے لیے کافی فکرمند ہے ۔ اس سے نمٹنے کے لیے تمام تیار کوششیں کی جارہی ہے ۔