ETV Bharat / state

بالی گنج کے ووٹروں کی شکایت، ممتا حکومت میں روزگار کم ملا - مغربی بنگال اسمبلی انتخابات

کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی حلقہ کے ووٹروں کو لگتا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حکومت نے کام تو کیا لیکن نوجوانوں کو روزگار کے مواقع زیادہ نہیں ملے۔ جبکہ دیگر ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ ریاست میں امن چاہتے ہیں۔

ballygunj-voters-on-assembly-election-and-last-govt-performance

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 10:15 PM IST

Updated : Mar 23, 2021, 11:00 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہے جہاں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنارہی ہیں۔ وہیں ووٹرز بھی اپنی رائے کھل کر رکھ رہے ہیں۔ کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی حلقہ کے ووٹروں کو لگتا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حکومت نے کام تو کیا لیکن اس دوران نوجوانوں کو روزگار کے مواقع زیادہ نہیں ملے۔ بالی گنج ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ ریاست میں امن و امان چاہتے ہیں۔

ویڈیو
کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی حلقہ میں مسلم ووٹرس کی تعداد 40 فیصد زیادہ ہے۔ یہاں مسلم رائے دہندگان کسی بھی امیدوار کی ہار جیت میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔ اس حلقہ سے ترنمول کانگریس کے رہنما سبرتو مکھرجی گذشتہ 2011 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس بار ان کا مقابلہ سی پی آئی ایم کے امیدوار ڈاکٹر فواد حلیم سے ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مقامی باشندوں سے ان کی رائے جاننے کی کوشش، جس پر بالی گنج کے ووٹرز نے کہا کہ' ممتا بنرجی کی دس سالہ حکومت میں ہوئے ترقیاتی کام اور ان خوبیوں اور خامیوں پر تفصیل سے بات کی۔

بالی گنج کے ووٹرز کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت نے بہت کچھ کیا ہے لیکن کچھ کمی بھی رہ گئی ہے۔ بالی گنج اسمبلی حلقہ کے ایک ووٹر غلام شبیر نے بتایا کہ اس بار جس کونسی پارٹی اقتدار میں آئے گی یہ تو وقت آنے پر پتہ چلے گا لیکن ہم ووٹ ان امیدواروں کو دیں گے جو ایماندار ہوں اچھے کام کریں تاکہ ریاست میں امن ہو نوجوانوں کو روزگار ملے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے متعلق کہا کہ وہ موجودہ حکومت کے کام سے اطمنام کا ظہار کیا۔ انہوں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے جو تعلیمی مسائل ہیں ان کا حل ہو۔'

ایک نوجوان ووٹر محمد شہباز نے بتایا کہ وہ چاہتا ہے کہ ریاست میں امن کی فضا برقرار رہے اور ایک بار پھر سے ممتا بنرجی کی حکومت بنے کیوں کہ ممتا بنرجی کی حکومت نے بہت کام کیا ہے۔ سڑک، بجلی پانی کی سہولیات بہتر ہوئیں ہیں۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کیا گیا ہے۔ اسکولوں میں تعلیمی نظام بہتر ہوا ہے۔ کنیا شری روپا شری جیسے اسکیموں سے لڑکیوں کو فائدہ ہوا اور وہ ممتا بنرجی کے کام سے مطمعین ہیں اور ایک بار پھر ممتا بنرجی کو ہی وزیر اعلی طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔'

اس موقعے پر دیگر نوجوان ووٹر نے کہا ممتا بنرجی کی حکومت نے کام تو کیا ہے لیکن بےروزگاری دور کرنے پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی ہے۔ نوجوانوں کے پاس روزگار نہیں ہیں زیادہ تر نوجوان ذاتی طور پر چھوٹے موٹے کاروبار یا پرائیویٹ نوکریا کر رہے ہیں، ڈیلیوری بوئے کا کام کر رہے ہیں۔ ہمیں پولیس پریشان کرتی ہے۔ ممتا بنرجی اگر حکومت میں آئیں تو انہیں نوجوانوں کے روزگار کے سلسلے میں کام کرنا چاہیے۔

Last Updated : Mar 23, 2021, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.