کولکاتا: ترنمول کانگریس کے ترجمان اخبار جاگو بنگلہ اخبار کے خصوصی شمارہ 'پوجا' نمبر کے اجرا کی تقریب سے بابل سپریہ کی غیر موجودگی کا خود وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نوٹس لیا اور دوسری تقریب میں بابل سپریہ سے ملاقات ہونے پر ممتا بنرجی نے بابل سپریہ کی غیرحاضری پر سوال بھی کیا۔Babul Supriyo's Absence at Jago Bangla
توار کو مہالیہ کے موقع پر ”جاگو بنگلہ“کا تہوار نمبر جاری ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے گانوں اور دھنو پر مشتمل ”البم“اتساب گان' جاری کیا گیا۔ تمام فنکاروں نے وہاں پرفارم کیا لیکن ریاستی وزیر بابل سپریا غیر حاضر تھے۔ ممتا بنرجی نے اس بات کا نوٹس لیا۔
اس کے بعد بابل سپریا شام کو چیتلا اگرانی پوجا کے افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ممتا بنرجی نے بابل سپریہ سے سوال کیا کہ وہ اس تقریب میں کیوں نہیں تھے۔ممتا بنرجی نے یہ بھی سوال کیا کہ ان کے گانے وہ دل سے کیوں نہیں گائے ہیں۔
جاگو بنگلہ کی تقریب میں شرکت نہیں کرنے پر وزیر اعلیٰ نے استفسار کیا تھاکہ بابل کو مدعو کیا گیا ہے یا نہیں۔ ترنمول ذرائع کے مطابق ممتا اور ابھیشیک دونوں کو اطلاع ملی تھی کہ بابل کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے بعد پارٹی کی جانب سے بابل سے رابطہ کیا گیا۔ ترنمول ذرائع کے مطابق جب بابل سے پارٹی نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں 25 تاریخ کو حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Babul Supriyo in WB Cabinet : بابل سپریو کو ممتا بنرجی کی کابینہ میں جگہ ملنے کی قیاس آرائی تیز
پارٹی نے بتایا کہ آج ہی تو 25 ستمبر ہے۔ بابل نے بھی خود ممتا بنرجی کو بتایا کہ وہ بھول گئے تھے کہ آج 25ہے۔ مگر اس بابل سپریہ کے بھولنے پر قیاس آرائی شروع ہوگئی ہے۔ بی جے پی لیڈر اور بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی مسلسل یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ترنمول کانگریس کے کئی ممبران اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں۔
یو این آئی