آسنسنول پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار بابل سپریو پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سوالوں پر نہ صرف آگ بگولا ہوگئے بلکہ تھوڑی دیر کے لیے بے انتہا مشتعل ہوگئے۔ مغر بی بنگال پولیس کے خلاف متنازع بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اگر مغربی بنگال کی پولیس نے حکمراں جماعت کے لیے اگر کام کیا تو انہیں گولی مار دی جائے گی۔ مختلف مقامات سے پولیس کی غنڈہ گردی کی اطلاع موصول ہو رہی ہے ۔ گزشتہ شب پولیس نے بی جے پی کے رکن کے گھر میں توڑ پھوڑکی۔ اس کے علاوہ کئی بی جے پی کے کارکنان کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
بی جے پی کے امیدوار کے مطابق ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے دوران مرکزی فورسزکی موجودگی کی وجہ سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کی ایک نہیں چل رہی ہے۔ ترنمول کا نگریس مغربی بنگال پولیس کی مدد سے ریکنگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ترنمول کانگریس کےلیے پولیس کیڈر بن کر کام کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بابل سپریو کے متنازع بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے۔