کالیا گنج سے مسلسل تین مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے سومن رائے نے آج ترنمول کانگریس کے دفتر میں سینئر رہنما پارتھو چٹرجی کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سومن کچھ دن پہلے ہی شمالی بنگال میں بی جے پی کے اجلاس میں موجود تھے۔ اس وقت کسی کو بھی نہیں معلوم تھا کہ وہ ترنمول کانگریس کے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے خود میٹنگ کے اختتام پر کہا تھا کہ حکمران جماعت کام کرنے نہیں دے رہی ہے۔ مجھے ضلعی مجسٹریٹس سے مدد نہیں مل رہا ہے۔ بہت سے لوگ غیرمطمئن ہیں لیکن ہم بی جے پی میں ہیں، ہم بی جے پی میں رہیں گے۔ اس کے باوجود سومن نے آج بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔'
پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں جانے والے کئی لوگ آچکے ہیں۔ سومن رائے نے درخواست کی تھی کہ وہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اس لیے انہیں پارٹی میں واپس لایا گیا ہے۔ وہ شمالی بنگال کی ترقی کے لیے کام کریں گی۔ سومن رائے نے کہا کہ میں اپنی غلطیوں پر نادم ہوں اس کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔ میں دیدی کے ترقیاتی پروگرامن کو ذہن میں رکھتے ہوئے شمالی بنگال کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔'' سومن کی دلیل یہ ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں، بہت سے لوگ ٹیم میں واپسی کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں غلطی سے بی جے پی میں چلا گیا تھا۔ لیکن میرا دماغ اور دل ہمیشہ سے ترنمول کانگریس میں رہا ہے۔'
انہوں نے شوبھندو ادھیکاری کا نام لیے بغیر کہاکہ ''اگر وہ اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کرنے کی کوشش کرے تو بھی کوئی ان سے رابطہ نہیں کر سکتا۔ بی جے پی چھوڑنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ''بنگالی ثقافت بی جے پی کی ثقافت سے میل نہیں کھاتی اور بنگالیوں کو بی جے پی کی تقسیم کی سیاست پسند نہیں ہے۔ بنگال ایک تھا اور ممتا بنرجی کی قیادت میں ایک ہی رہے گا'۔
- مزید پڑھیں: بی جے پی رکن اسمبلی ترنمول کانگریس میں شامل
- بی جے پی رکن اسمبلی بسواجیت داس ترنمول کانگریس میں شامل
- پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت ٹی ایم سی میں شامل
کالیا گنج کے ایم ایل اے سومین رائے بھی کیلاش وجئے ورگی کے امیدوار تھے۔ ذرائع کے مطابق اننت مہاراج کی سفارش پر انہیں نامزد کیا گیا تھا۔ ایک ہفتے میں تین ممبران اسمبلی کا پارٹی چھوڑنا بی جے پی کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے فوری بعد ہی سینئر بی جے پی لیڈر مکل رائے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ ایک درجن ممبران اسمبلی ترنمول کانگریس میں آنا چاہتے ہیں۔
یو این آئی