ETV Bharat / state

اداکارہ دیبولینا دتہ اور ہدایت کار آنند مکھرجی کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 10:02 PM IST

بی جے پی کی لیگل سیل کے وکیل نے اداکارہ دیبولینا دتہ اور ہدایت کار آنند مکھرجی پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

An FIR has been registered against actress Debolina Dutta and director Anand Mukherjee
اداکارہ دیبولینا دتہ اور ہدایت کار آنند مکھرجی کے خلاف ایف آئی آر درج

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کی باہمی کھینچ تان کے درمیان ٹالی ووڈ سے منسلک شخصیات کو برسوں پرانے بیان کو لے کر سیاسی آگ کی بھٹی میں جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بی جے پی کی لیگل سیل وکیل نے اداکارہ دیبولینا دتہ اور ہدایت کار آنند مکھرجی پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی۔

بی جے پی لیگل سیل کے وکیل ترونجیت تیواری نے کہا اداکارہ دیبولینا دتہ ایک ٹی وی شو کے دوران گوشت کھانے اور پکانے کے حوالے سے متنازع بیان دے کر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹی وی شو کے دوران بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش بھی موجود تھے۔ اس واقعہ کے پانچ مہینہ بعد منتازع بیان بازی کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بی جے پی کی لیگل سیل کے وکیل نے ہدایت کار آنند مکھرجی نے اس شو کو ڈائریکٹ کیا تھا، اس لیے ان کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

اداکارہ دیبولینا دتہ کو جان سے مارنے اور عصمت دری کی مسلسل دھمکی دی جا رہی ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی اداکارہ کے دفاع میں آگئی ہیں۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ میرے رہتے ہوئے اداکارہ دیبولینا دتہ کو ہاتھ لگا نہیں سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.