ETV Bharat / state

'امرتیہ سین بنگال کے کلچر سے نا واقف' - بنگال

ماہرمعاشیات امرتیہ سین نے جے شری رام نعرے کو بنگال کے کلچر کے خلاف قرار دیا تھا جس کے بعد مغر بی بنگال میں بی جے پی کے کارکنا ن نے ہنگامہ برپا کر دیا۔

'امرتیہ سین بنگال کے کلچر سے نا واقف'
author img

By

Published : Jul 6, 2019, 2:36 PM IST

مغر بی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے ماہرمعاشیات امرتیا سین کوتنقید کا ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ بنگال کے کلچر سے ناواقف ہیں۔

ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ امرتیہ سین کے بارے میں کچھ نہیں جا سکتا ہے۔ وہ اکثر وبیشتر غلط بیان بازی کر تے رہتے ہیں۔ ان کے بیان کا بہت برا اثر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 'امرتیہ سین ایک ماہر معاشیات ہیں مگر ان کی معلومات بہت کم ہے۔ وہ (امرتیہ سین) مغر بی بنگال کے کلچر سے پوری طرح ناواقف ہیں۔ جو شخص بنگال کے کلچر سے ناواقف ہو اسے مذہبی نعرے سے متعلق بیان بازی نہیں کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے'۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہاکہ' مغر بی بنگال میں رام کے نام پر تبدیلی کی لہر جاری ہے۔ ممتا بنرجی کی حکومت جے شری رام کے نام پر بہہ جا ئے گی'۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام اضلاع ، ٹاؤن اور گلی گلی میں جے شری رام کے نعرے لگ رہے ہیں حکومت کب کہاں اور کس روک سکتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.