ETV Bharat / state

جارج کی شمولیت سے محمڈن کی مڈفیلڈ مضبوط

تجربہ کار مڈفیلڈر الوین جارج آئی لیگ کے نئے سیزن میں محمڈن اسپورٹنگ کی حانب سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔محمڈن اسپورٹنگ کلب آئی لیگ کے نئے سیزن کے لئے مضبوط اور متوازن ٹیم بنانے جاری ہے۔

جارج کی شمولیت سے محمڈن کی مڈفیلڈ مضبوط
جارج کی شمولیت سے محمڈن کی مڈفیلڈ مضبوط
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 1:23 PM IST

کلب محمڈن اسپورٹنگ نے مڈفیلڈ کے تجربہ کار کھلاڑی الوین جارج سے معاہدہ کر لیا. جارج کی شمولیت سے محمڈن اسپورٹنگ کی مڈفیلڈ پوزیشن اور مضبوط اور متوازن ہو جائے گی.

آئی لیگ کے اگلے سیزن میں محمڈن اسپورٹنگ کلب مضبوط اور متوازن ٹیم بنانے کے لئے تجربہ کار بھارتی اور غیر ملکی فٹبالروں کی تلاش میں مصروف ہے.

گزشتہ ایک ماہ کے دوران کلب نے کئی تجربہ کار ملکی اور غیر ملکی فٹبالروں سے معاہدہ کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے.

کلب کے جنرل سکریٹری محمد وسیم اکرم شیخ کی ٹیم آئی لیگ کے اگلے سیزن کو یاد گار بنانے کے لئے جی جان سے محنت کر رہی ہے ۔محمڈن اسپورٹنگ کلب نے اس سے قبل تجربہ کار گھانا کے فٹبالر محمد فاتحاو سے معاہدہ کیا تھا.محمد فاتحاو یورپین لیگ، اطالوی لیگ، سعودی عرب، کویت اور ترک کلبوں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.