ETV Bharat / state

اقلیتی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ - مغربی بنگال کے مشہور تاجر شیخ جلال علی

ابھرتے ہوئے مشہور تاجر شیخ ذوالفقار علی نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ مقام پر فائز ہونے کے لیے معیاری تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے اور اس کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

اقلیتی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ: شیخ ذوالفقار علی

author img

By

Published : Nov 14, 2021, 1:54 PM IST

Updated : Nov 26, 2021, 1:56 PM IST

مغربی بنگال کے مشہور تاجر شیخ جلال علی کے صاحبزادے و ابھرتے ہوئے کامیاب نوجوان تاجر شیخ ذوالفقار علی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اقلیتی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ: شیخ ذوالفقار علی

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے تاجر ذوالفقار علی نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ مقام کے لیے معیاری تعلیم حاصل کرنا ہی ہوگا اور ہم اس کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے بغیر کوئی بھی کام آسان نہیں ہے۔ اس لیے ہمارا سماجی ادارہ بنگال ہیلپنگ ہینڈز کے ذریعہ اقلیتی طبقے کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم بنگال ہیلپنگ ہینڈز تعلیم کے فروغ کے لیے اسکولوں کی مالی امداد فراہم کرتی ہے اور ان اسکولوں میں ہوڑہ کا سر سید احمد ہائی اسکول بھی شامل ہے۔ اس اسکول کو پانچ لاکھ روپے کا تعاون کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ تاجر کا کہنا ہے کہ اقلیتی طبقے کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مرحوم اے پی جے عبدالکلام اگر صدرجمہوریہ بن سکتے ہیں تو طبقے کا کوئی بھی نوجوان ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اعلیٰ مقام حاصل کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مشہور تاجر نے کہا کہ بھارت میں مسلم غریب نہیں ہوسکتے ہیں. پورے ملک میں تقریباً ساڑھے چھ لاکھ ایکڑ یعنی ( 18 بیلین امریکی ڈالر) وقف جائیدادیں ہیں۔ ان املاک کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو بغیر کسی کی مدد سے اسکول، کالج، مدرسے، میڈیکل کالج اینڈ ہسپتالس وغیرہ آسانی سے قائم کیے جاسکتے ہیں. اس کے لئے تمام لوگوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف تاجر شیخ جلال علی نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے بچوں کے لیے تعلیم کی راہ ہموار کرنا ہی ہمارا اہم مقصد ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہم کام کرتے ہیں۔

Last Updated : Nov 26, 2021, 1:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.