مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع کے آمتا تھانہ کے تحت رانی ہاٹا علاقے میں آج دن میں ہوئے سڑک حادثے میں تن لوگوں کی موت ہو گئی۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔A Police Man Dies In Road Accident In Howrah
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظامام کیا.پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔اس معاملے میں لاری کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
پولیس نے کہاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ پیچھے سے آنے والی ایک لاری نے سڑک ک کے کنارے کھڑا کنٹینر کو ٹکر مار دی ۔جائے وقوع پر ہی دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص کی شناخت اختر علی کے طور پر ہوئی ہے ۔حادثے میں ہلاک ہونے والے دوسرے لوگوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:SSC Scam Case نویں اور دسویں جماعت میں ہوئی تمام غیر قانونی تقرریوں کو منسوخ کیا جائے گا، کلکتہ ہائی کورٹ
مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔پولیس اہلکار کنٹینر کو روکوا کر چالان کاٹ رہا تھا اسی وقت ایک لاری پیچھے سے آکر ٹکر مار دی۔انہوں نے کہاکہ اس علاقے میں اکثر و بیشتر اس طرح کے واقعے پیش آتا ہے۔پولیس انتظامیہ حادثات پر قابو پانے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھاتی ہے۔A Police Man Dies In Road Accident In Howrah