کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع انڈور اسٹیڈیم میں بالی ووڈ دبنگ اداکار اور بھائی جان سلمان خان نے 29 ویں کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا افتتاح کیا۔مغربی بنگال کی حکومت کے محکمہ ثقافت کی جانب سے منعقدہ 29 ویں کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کرنے والی قومی اور بین الاقوانی شخصیات کو خصوصی میمنٹو سے نوازا گیا۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ ہم ایک ہیں اور ہمیں کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی ہے۔ہم فالی ووڈ کے ستاروں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بنگال میں بھی فلم بنائیں۔ انہیں حکومت کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کی جائے گی۔ دوسری طرف بہاری بابو شتروگھن سنہا نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی ایک آئرن لیڈی ہیں۔ وہ کسی سے بھی نہیں ڈرتی ہیں۔ موجودہ صورتحال ایسی ہے جس میں ڈنٹ کر مقابلہ کرنے کا نام ہی زندگی ہے۔
سلمان خان نے کہاکہ ان کا کولکاتا سے گہرا لگاو ہے۔وہ اس سے پہلے بھی کولکاتا آچکے ہیں۔مگر اس مرتبہ بات ہی کچھ ہے۔دیدی کی دوعت پر کولکاتا آئے ہیں اور آگے بھی آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سنا ہے کہ ممتا دیدی کا گھر بہت چھوٹا ہے ۔اس چھوٹے سے گھر کو دیکھنا چاہتے ہیں جہاں ملک کی اتنی بڑی شخصیت رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دبنگ بھائی جان سلمان کی کولکاتا آمد
غور طلب ہے کہ اس سال 29 ویں کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹول بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور لیجنڈ امتیابھ بچن کولکاتا انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔اس کے بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔