مغربی بنگال میں یاس طوفان کے بعد خلیج بنگال سے متصل اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں تباہی کا جائزہ لینے کا کام شروع ہو گیا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جگہ ریاستی چیف سکریٹری نے ریاست کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مرکزی حکومت سے یاس طوفان سے تباہ دیگھا اور سندربن ترقیاتی بورڈ کی مرمت اور ترقی کے لیے 10-10ہزار کروڑ یعنی 20000 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ یاس نامی طوفان سے دیگھا ترقیاتی بورڈ اور سندربن ترقیاتی بورڈ کو سب سے نقصان پہنچا ہے. اس کے لیے کافی راقم کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کلائی کنڈا میں ملاقات ہونے والی ہے۔ ملاقات کے دوران 20 ہزار کروڑ روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دیگھا اور سندربن میں جس قدر تباہی ہوئی ہے اس کے لئے دس ہزار کروڑ روپے کم ہے، پہلے کی طرح حالت میں لانے کے لئے تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے خرچ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگھا اور سندربن بازآباد کاری کے لئے دس-دس ہزار کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے کیونکہ یہ دونوں علاقہ سیاحت کے لئے سب سے اہم ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جس وقت میٹنگ بلائی تھی اسی وقت میں دیگھا میں میٹنگ کر رہی تھی جس کی وجہ سے ان تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔