ایس آئی ٹی کی جانب سے مقتول انیس خان کی لاش کی دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔ ملزمین کی شناخت کے لیے ٹی آئی پریڈ بھی کرانے کی اپیل کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور پوسٹ مارٹم اور ٹی آئی پریڈ مجسٹریٹ کی موجودگی میں کرانے کا حکم دیا ہے۔ Anis Khan Murder Case
وہیں انیس خان قتل معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ میں بھی معاملہ چل رہا ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے بھی انیس خان کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا ہے۔'
مقتول انیس خان کے والد سالم خان نے کہا کہ غیر جانبدارانہ جانچ کے لیے مرکزی جانچ ایجنسی سے جانچ کرانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بلی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ بلی کا بکرا آمتہ تھانہ کے سی او نے بنایا ہے۔ اسی لیے سی او کے خلاف کارروائی کرنے اور اس کے پس پردہ کون لوگ ہیں اس کی جانچ کے لیے سی بی آئی جانچ کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:
- Anis Khan Father Demands CBI Inquiry: انیس خان کے والد نے کیا سی بی آئی جانچ کا مطالبہ
- Demand CBI Inquiry Over Anis Khan Murder Case: انیس خان کا قتل، لوگوں میں ناراضگی، سی بی آئی جانچ کا مطالبہ
- Protests erupt in Kolkata: انیس کا قتل، طلبا تنظیموں کا کولکاتا میں احتجاج
- Anis Khan Murder Case: اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار معطل