مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے 34 رکنی ایگزیکٹو کونسل (ورکنگ بورڈ) کے صدر کی ذمہ داری ملنے پر اتراکھنڈ اسمبلی اسپیکر پریم چند اگروال نے وزیر صحت کو اپنی مبارک اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
اگروال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ہرش وردھن کو نئی ذمہ داری ملنے سے ڈبلو ایچ او میں ہندوستان کے کردار اور دنیا میں ملک کا قد اور بھی زیادہ بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او سے نہ صرف ان کے تجربات کا فائدہ ملے گا، بلکہ دنیا کی سب سے بڑی صحت تنظیم میں ہندوستان اپنا موقف مضبوطی سے رکھ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ -19' کے خلاف ہندوستان کی کوششوں کی دنیا کی ستائش کی جارہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر صحت 22 مئی کو ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ کووڈ۔19 کے خلاف ملک گیر جنگ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ جاپان کے وزیر صحت ڈاکٹر ہروکی نکاتانی کی جگہ لیں گے، جو ڈبلیو ایچ او کے 34 ارکان کے بورڈ کے موجودہ صدر ہیں۔