ریاست اتراکھنڈ میں ایک بار پھر سے موسم کا مزاج بدلنے سے سردی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے، تو وہیں ریاست میں پہاڑوں کی اونچی اونچی چوٹیوں پر شدید برف باری کے سبب ریاست کے تمام پہاڑوں اور علاقوں کو برف نے سفید چادر سے ڈھک لیا ہے۔

سیاحوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو بھی مستعد رہنے کے احکامات جاری کے گئے ہیں۔

شدید برفباری کی وجہ سے ریاست کے تمام پہاڑی علاقے برف سے ڈھک چکے ہیں۔ بھیکنڈ اور بدری ناتھ دھام میں تین سے چار فٹ برف جمع ہوئی ہے جبکہ ہیمکنڈ صاحب میں 5 فٹ برف باری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برفباری کی وجہ سے صوبائی حکومت نے پہاڑی علاقوں میں ایک سے بارہویں جماعت تک کے اسکول بند رکھنے کے احکامات کے ساتھ انتظامیہ کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔