ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں ایس ڈی آر ایف رم جھم پوسٹ کے لئے روانہ - ریاستی آفت رسپانس فورس

ایس ڈی آر ایف کی ایک دیگر ٹیم گرام رتوڑا سے جوشی مٹھ پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ دو ٹیموں کو ریسکیو آلات اور ضروری سامان کے ساتھ واہنی ہیڈ کوارٹر اور سہستر ھارہ پوسٹ پر الرٹ رکھا گیا ہے، جو ضرورت پڑنے پر فوری طور پر جائے وقوع کے لئے روانہ ہوجائیں گی۔

اتراکھنڈ میں ایس ڈی آر ایف رم جھم پوسٹ کے لئے روانہ

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 12:50 PM IST

ریاست اتراکھنڈ میں چمولی سے متصل چین (تبت) سرحد پر کلیشیئر ٹوٹنے کی اطلاع کے بعد ریاستی آفت رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کا دستہ جائے وقوع کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔

ایس ڈی آر ایف کے ترجمان انسپکٹر سنجے روتھان نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی رات دس بجکر 16 منٹ پر سمنا پوسٹ سے آگے رم جھم پوسٹ کی جانب گلیشیئر ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا، جہاں گریف کے ذریعہ پُل تعمیر کا کام کیا جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رات میں موسم زیادہ خراب ہونے اور برفباری سے راستے میں رکاوٹ ہونے کے باوجود راحتی دستہ انسپیکٹر ہرک سنگھ رانا کی قیادت میں روانہ ہوا۔

رانا نے سیٹلائٹ فون کے ذریعہ اطلاع دی کہ ایس ڈی آر ایف کی 9 رکنی ٹیم برفباری کے سبب راستے میں رکاوٹ پیدا ہونے کی وجہ سے پیدل بھاپ کنڈ پہنچی اور گریف کے 20 جوانوں کے ساتھ پیدل ہی جائے وقوع کی جانب جارہی ہے۔

اس کے علاوہ ایس ڈی آر ایف کی ایک دیگر ٹیم گرام رتوڑا سے جوشی مٹھ پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ دو ٹیموں کو ریسکیو آلات اور ضروری سامان کے ساتھ واہنی ہیڈ کوارٹر اور سہستر ھارہ پوسٹ پر الرٹ رکھا گیا ہے ، جو ضرورت پڑنے پر فوری طور پر جائے وقوع کے لئے روانہ ہوجائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.