ETV Bharat / state

کاشی پور میں معذور بچوں کے تیار کردہ دستکاری کی نمائش - Exhibition of handicrafts made by disabled children

ضلع ادھم سنگھ نگر کے کاشی پور میں ڈی بالی گروپ نے معذور بچوں کے تیار کردہ دستکاری کی نمائش کا انعقاد کیا.

Exhibition of handicrafts made by disabled children in Kashipur

author img

By

Published : Nov 7, 2021, 8:59 AM IST

کہا جاتا ہے کہ اگر حوصلے بلند ہوں تو اڑان کبھی کم نہیں ہوتی، یہ ثابت کیا ہے اتراکھنڈ کے کاشی پور میں معذور بچوں نے جہاں ان بچوں کے فن اور ٹیلنٹ کی نمائش دیکھ کر ہر شخص نے حوصلہ افزائی کی۔

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کے کاشی پور میں ڈی بالی گروپ نے معذور بچوں کے ہاتھوں سے بنی اشیاء کی نمائش کا انعقاد کیا، جس میں کاشی پور میں واقع دیویانگ ٹریننگ سینٹر کے جے ایس آر اسپیشل اسکول کے درجنوں بچوں نے اپنے فن سے بنائے گئے اشیاء کی نمائش کی۔

کاشی پور میں معذور بچوں کے تیار کردہ دستکاری کی نمائش

اس نمائش میں دیوالی کی اشیاء اور گھریلو اشیاء معذور بچوں نے اپنے ہاتھ سے بنا کر سجائی تھی، اس دوران نمائش میں معذور بچوں کا خود اعتمادی، لگن اور جذبے صاف نظر آرہے تھے، جس کو مہمان خصوصی اور کاشی پور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرمود کمار نے سراہا اور اپنے الفاظ میں معذور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن میں ثقافتی پروگرام کا اہتمام

دوسری جانب ان معذور بچوں کی ٹیچر کویتا جو کی خود دونوں آنکھوں سے نابینا ہیں انہوں نے بتایا کہ 'وہ خود معذور ہوتے ہوئے ان بچوں کا درد بہتر سے سمجھتی ہیں اس لیے ان کی خواہش ہے کہ یہ بچے اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر نام روشن کریں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.