ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ تریویندر سمیت پوری کابینہ کو کورنٹائن کرنے کی تیاری - ستپال مہاراج کابینہ کی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے

ستپال مہاراج کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت سمیت پوری کابینہ کو قرنطین کیے جانے کی تیاری ہو رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ تریویندر سمیت پوری کابینہ کو قرنطین کیے جانے کی تیاری

author img

By

Published : May 31, 2020, 7:04 PM IST

اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تیزی سے اضافہ ہوتے معاملے کے درمیان تریویندر حکومت پریشانی میں مبتلا دیکھی جا سکتی ہے۔ وہیں ستپال مہاراج اور ان کا پورا اہل خانہ بھی کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔

ساتھ ہی ستپال مہاراج کے ملازمین میں 17 لوگوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ جس کے بعد پورے اتراکھنڈ میں تہلکہ مچ گیا ہے۔

ستپال مہاراج 29 مئی کی کابینہ میٹنگ میں شامل ہوئے تھے۔ اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ راوت سمیت دوسرے وزراء اور افسران میں شامل ہوئے تھے۔ ایسے میں میٹنگ میں شامل وزیر اعلیٰ سمیت دوسرے وزراء اور افسران کو بھی قرنطین کیا جائے گا۔ پازیٹیو پائے جانے سے قبل ستپال مہاراج کابینہ کی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے۔

29 مئی کو ہوئی کابینہ میٹنگ میں شامل وزیر اعلیٰ سمیت سبھی وزراء، افسران اور اسٹاف کی جانچ کے لیے نمونے لیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی سیکریٹریٹ کی چوتھی منزل پر ہوئی میٹنگ کے دوران سبھی وزراء، افسران کے باڈی گارڈ اور ڈرائیور کے بھی سیمپل لیے جائیں گے۔

غورطلب ہے کہ اس سے قبل ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کابینہ وزیر سبودھ انیال نے احتیاطً سبھی وزراء اور افسران کی کورونا جانچ کرانے کی بات کہ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.