ریاست اتراکھنڈ میں ضلع ٹہری گڑھوال کے نین باغ علاقے کے قریب اگلاڈ پُل کے پاس کار کنٹرول سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔
کار میں کل سات افراد سوار تھے، جن میں سے پانچ کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دو شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ یہ علاقے مسوری سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع ٹہری گڑھوال میں نین باغ علاقے کے اگلاڈ پُل کے پاس پیش آیا ہے۔
اطلاع کے مطابق موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، جبکہ دونوں زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔