ETV Bharat / state

Road Accident In Uttarakhand عقیدت مندوں کی گاڑی حادثے کا شکار، چھ ہلاک

author img

By

Published : Aug 28, 2022, 8:28 PM IST

اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں سنگیت میں جانے والے عقیدت مندوں کی ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک کے درمیان تصادم میں چھ افراد ہلاک جبکہ 34 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پل بھٹہ پولیس اور ادھم سنگھ نگر انتظامیہ کے لوگ جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے راحت اور بچاؤ کا کام کیا گیا۔Road Accident In Uttarakhand

Etv Bharat
Etv Bharat

نینی تال: اتراکھنڈ کے اُدھم سنگھ نگر میں سنگیت میں جانے والے عقیدت مندوں کی ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس خوفناک حادثے میں ایک ہی گاؤں کے چھ لوگ ہلاک اور 34 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔Road Accident In Uttarakhand

اُدھم سنگھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ یوگل کشور پنت نے بتایا کہ بسودھر اور ادھم سنگھ نگر کے شکتی فارم کے آس پاس کے گاؤں کے لوگ ٹریکٹر ٹرالی میں سوار صبح کے سنگیت میں شرکت کے لیے اتم نگر گرودوارہ جا رہے تھے۔ ٹرالی میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔ جیسے ہی ٹریکٹر ٹرالی یوپی اور ادھم سنگھ نگر سرحد پر واقع سرسہ موڑ پر پہنچی تو پیچھے سے ایک ٹرک نے ٹرالی کو ٹکر مار دی۔

تصادم اتنا زوردار تھا کہ ٹرالی بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ 34 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں سمن کور(15)، گروناموبائی (30)، آکاش (8)، راجہ (6) جسی (35) اور بھجن سنگھ (32) شامل ہیں۔ مرنے والوں میں تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پل بھٹہ پولیس اور ادھم سنگھ نگر انتظامیہ کے لوگ جائے واقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے راحت اور بچاؤ کا کام کیا گیا۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر بہیڑی، رودر پور ضلع اسپتال اور ہلدوانی سشیلا تیواری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مسٹر پنت نے کہا کہ بہیڑی اور سشیلا تیواری اسپتال میں داخل دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ سب کو ہر ممکن علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Azamgarh اعظم گڑھ میں کار ڈیوائیڈر سے ٹکرائی، پانچ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.