ETV Bharat / state

پستول سے سیلفی لینے کے دوران نوجوان کی موت - نوئیڈا زون دو کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس

اپنے دوست نکول عرف نندو شرما کے ساتھ بریزا کار سے شادی پر جا رہے سورو نے گاڑی میں پستول نکال کر سیلفی لینے کی کوشش کی، اسی اثنا میں اچانک پستول سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں سورو کی موت ہوگئی۔ نکول عرف نندو نے خود پولیس کو جانکاری دی جو چشم دید بھی ہے، پولیس اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کررہی ہے۔

پستول سے سیلفی لینے کے دوران نوجوان کی موت
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 12:40 PM IST

نوئیڈا زون دو کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس انکور اگروال نے بتایا کہ نکول عرف نندو شرما ساکن اچھیجا (بدلا پور) نے بیسرکھ پولیس کو اطلاع دی کہ وہ اپنے دوست سوروو ماوی (22) ساکن دھرم پورہ (بدلا پور) کے ساتھ دوسرے دوست سچن کے گھر گریٹر نوئیڈا جا رہا ہے تھا، شرما کے مطابق بسرکھ تھانہ کے اے سٹی کے گول چکر کے قریب سورو نے پستول نکال کر سیلفی لینا شروع کردی اور پستول سے کھیلنا شروع کردیا، اسی اثنا میں پستول سے گولی چل گئی۔

پستول سے سیلفی لینے کے دوران نوجوان کی موت

سورو کے دوست شرما کے مطابق پستول سے چلنے والی گولی سورو کے سینے میں جا لگی، وہ بتاتے ہیں کہ 'نکول شرما اسے (سورو) کوگریٹر نوئیڈا کے شارا اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تھانہ بسرکھ نے نندو کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے اور حادثے میں استعمال ہونے والی پستول اور کار کی فورنسک تفتیش کی جارہی ہے۔گھر والوں کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.