ETV Bharat / state

'یوگی حکومت کورونا کے اعداود شمار کو چھپا رہی ہے' - یوگی حکومت کوروناوائرس پر قابو پانے میں ناکام

ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے دعویٰ کیا ہے کہ یوگی حکومت کوروناوائرس پر قابو پانے میں ناکام ہے، اور وہ اعداد و شمار چھپارہی ہے۔

ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے دعویٰ کیا ہے کہ یوگی حکومت کوروناوائرس پر قابو پانے میں ناکام ہے، اور وہ اعداد و شمار چھپارہی ہے

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 7:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ریاستی حکومت پر کورونا وائرس کو قابو کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے کہا کہ آگرہ کے بعد کانپور اور سہارنپور میں کووڈ۔19 کے بڑھتے انفیکشن سے حواس باختہ اترپردیش حکومت وبا کے اعداد و شمار چھپارہی ہے۔

للو کمار جاری بیان میں کہا کہ آگرہ کے مئیر کے خط نے کورونا کے خلاف لڑائی میں یوگی حکومت کی ناکامی کو اجاگر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چا ہے پرسونل پروٹیکٹیو ایکیوپمنٹ (پی پی ای) کٹ کا معاملہ ہو، یا پھر وینٹیلیٹر، آئی سی یو اور عوام کے ساتھ ہمدردانہ سلوک، ریاست کی بی جے پی حکومت پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے میں آج اترپردیش ملک میں سب سے پیچھے ہے، اس میں بھی سہارنپور، فیروزآباد اور رائے بریلی کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے۔

ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے دعویٰ کیا ہے کہ یوگی حکومت کوروناوائرس پر قابو پانے میں ناکام ہے، اور وہ اعداد و شمار چھپارہی ہے
ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے دعویٰ کیا ہے کہ یوگی حکومت کوروناوائرس پر قابو پانے میں ناکام ہے، اور وہ اعداد و شمار چھپارہی ہے

انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کورونا وبا کے بارے میں جس آگرہ ماڈل کا ڈھول پیٹ رہی تھی اس کی ہوا نکل چکی ہے۔

کانگریس ریاستی صدر نے کہا کہ صوبے کے اہم صنعتی مرکز کانپور میں کچھ میڈیا اہلکار کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ایسے شبہ کا اظہار کیا جارہا ہے کہ شہر میں ہزاروں کی تعداد میں کورونا وائرس کے متاثر ہوسکتے ہی، لیکن اس ضمن میں کچھ اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ آخر پتہ چلے بھی تو کیسے کہ یوگی حکومت تو زیادہ سے زیادہ جانچ کرنے کے بجائے اعداد کو دبانے میں مشغول ہے۔

مرکزی کی مودی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر للو نے کہا کہ اترپردیش کے 75 اضلاع میں سے 53 اضلاع ایسے ہیں جہاں 100 سے کم آئیسولیشن بستر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 53 اضلاع میں سے 32 اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہک یوپی کے 75 اضلاع میں سے 34 اضلاع ایسے ہیں جہاں آئی سی یو کا انتظام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھیان دینے والی بات یہ ہے کہ ان 34 اضلاع میں سے 19 اضلاع ایسے ہیں جہاں کورونا وائرس کے مریض پائے گئے ہیں۔

ریاستی صدر نے وینٹیلیٹرز کے معاملے میں بھی اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کل 75 اضلاع میں سے 35 اضلاع ایسے ہیں جہاں وینٹی لیٹر نہیں ہیں، جبکہ انہیں 35 اضلاع میں سے 20 ایسے ہیں جہاں کورونا کے مریض پائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ اس نے کس بنیاد پر کچھ اضلاع کو ہی جلدی میں کورونا وائرس سے پاک کیسے قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹر، آئی سی یو اور آئیسولیشن وارڈ کی حالت کو درست کرنے کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے، کب حرکت میں آئے گی۔

انہوں نے سوال کیا کہ آگرہ میں کوارنٹین میں موجود غریب افراد کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والےافسران کے خلاف کیا کوئی کاروائی کی جائےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.